دو امیدوار نقل کرتے اور ایک دوسرے کی جگہ پیپر دیتے پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان 2026کے فزکس اور جغرافیہ کے پرچوں کے دوران دو امیدوار نقل کرتے اور ایک دوسرے کی جگہ پیپر دیتے پکڑا گیا۔ کنٹرولر امتحانات عملے کے مطابق مختلف امتحانی مراکز سے نقل کے 2 جبکہ جعلی امیدوار کا 1 کیس رپورٹ ہوا۔ گورنمنٹ علی عباس شہید ہائی سکول مریدکے میں فزکس کے پیپر میں سبطین بابر اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ میں زوہیب کونقل کرتے قابو کر لیا گیاجبکہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج پتوکی میں اصل امیدوار عثمان کی جگہ امتحان دینے والا جعلی امیدوار سلمان پکڑا گیا۔ اس حوالے سے خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے واضح کیا ہے کہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی، نقل یا جعلسازی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔