انٹرامتحان :دوامیدوار نقل کرتے،تیسرادوست کی جگہ پپیردیتے پکڑا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (سیکنڈ اینول)امتحان کے دوران کنٹرولر امتحانات کے سرپرائز وزٹ ،کمپیوٹر سائنس کے پیپر میں امتحانی مرکز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چونیاں میں امیدوار مزمل جبکہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز چونیاں میں امیدوار عمار زبیر کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ دونوں کیخلاف یو ایم سی کیسز درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔مزید برآں بورڈ کی جانب سے متعارف کردہ ڈیجیٹل حاضری نظام سیبھی ایک بے ضابطگی سامنے آئی جس میں امیدوار شاکر اپنے دوست امیر حمزہ کی جگہ گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سنٹر میں امتحان دیتے پکڑا گیا۔جسے موقع پر ہی پولیس کے حوالے کرکے ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔