فیلڈ مارشل سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کی ملاقات

علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور فوجی تعاون کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
 راولپنڈی(    آن لائن )لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سے ملاقات کی، جی ایچ کیو امد پر لیبیا کے کمانڈر کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور فوجی تعاون کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا، فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا،