پولیس سینٹرل ریجن کیموٹر ویز پر اضافی موبائلز اور افسران تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا کے بعد ملک بھر سے شرکاکی واپسی کے پیشِ نظر موٹر وے پولیس سینٹرل ریجن نے ٹریفک کے م ئوثر اور محفوظ بہا ئو کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر ویز پر اضافی موبائلز اور افسران تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری مدد فراہم کی جا سکیاجتماع کے شرکا سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور سفر کے دوران کسی بھی ضرورت کے لیے صرف سروس یا ریسٹ ایریاز میں ہی رکیں۔ موٹروے کی کیرج وے پر گاڑی روکنا خطرناک اور قانوناً ممنوع ہے،مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوسری گاڑیوں سے محفوظ درمیانی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ رش کی صورتحال میں حادثات سے بچا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق موٹر وے پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اور سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں گے۔