تبلیغی اجتماع ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

 اجتماع گاہ کے اطراف تمام داخلی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے جمعتہ المبارک اور رائیونڈ میں ہونے والے بڑے تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں پولیس آپریشنز ونگ کا سکیورٹی پلان پہلے سے فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ رائیونڈ کے پنڈال اور گرد و نواح میں پولیس اہلکاروں کی قبل از وقت تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیترجمان لاہور پولیس کے مطابق اجتماع گاہ کے اطراف تمام داخلی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں آنے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن بھی مسلسل جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکیشہر بھر کی مساجد کی سکیورٹی پلان بھی فائنل کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کیٹیگری اے کی 218، کیٹیگری بی کی 776 اور کیٹیگری سی کی 4065 مساجد پر سخت سکیورٹی تعینات ہوگی۔ شہر کے اہم و حساس مقامات پر ڈولفن فورس، پی آر یو اور دیگر پٹرولنگ فورسز کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہیڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے حساس مقامات پر سنائپرز کی پیشگی تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ نمازِ جمعہ سے قبل تمام سکیورٹی انتظامات کو موقع پر جا کر چیک کریں۔