تبلیغی اجتماع ، دوسرے روز کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

 رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 10 فوک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات
 لاہور(کرائم رپورٹر)سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے دوسرے روز کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10 نومبر اتوار کو اختتام پذیر ہوگا، ایس پی صدر شہزاد خان تمام تر انتظامات کی مکمل سپرویڑن کررہے ہیں،ڈویڑنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز تعینات کیے گئے 110 پٹرولنگ افسران، 999 ٹریفک وارڈنز، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 10 فوک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے مانیٹرنگ اور سرویلنس کیلئے سپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیاشرکاء اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 7 سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جارہی ہے، ٹریفک وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے،جی ٹی روڈ سے آنے والے شرکاء کو براستہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹروے کے ذریعے ٹھوکر نیازبیگ بھجوایا جارہا ہے،راولپنڈی، اسلام آباد کی طرف سے آنے والے شرکاء کو براستہ موٹروے ٹھوکر نیازبیگ رائے ونڈ بھجوایا جارہا ہے،اوکاڑہ کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ مانگابائی پاس رائیونڈ اجتماع میں پہنچیں گیں۔قصور کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ للیانی صوئے آصل پارکنگ میں جاسکتے ہیں، بھٹی چوک سے آنے والی گاڑیوں کو برہان چوک براستہ بارہ آئل ملز چوک پارکنگ میں بھجوایا جارہا ہے دیگر صوبوں اور اضلاع سے آنے والے شرکاء موٹروے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کریں گی۔