سی ٹی او لاہور کا رائیونڈ دورہ، تبلیغی اجتماع کے ٹریفک انتظامات کا جائزہ

 لاہور (کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے رائیونڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ڈائیورشن پوائنٹس، پارکنگ مقامات اور متبادل راستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بہتر رابطہ کاری کے لیے موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے پولیس کے افسران سے بھی ملاقات کی۔ ڈی ایس پی ٹریفک صدر ڈویڑن فرخ شاہ نے رائیونڈ سے ملحقہ سڑکوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی ٹی او کے مطابق اجتماع کا پہلا مرحلہ 5 سے 8 نومبر، جبکہ دوسرا مرحلہ 12 سے 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ اجتماع کے دونوں مراحل کی اختتامی دعائیں 8 اور 15 نومبر کو ہوں گی