لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر مامورتمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق شرکاء کو تین درجاتی سکیورٹی حصار پر مبنی چیکنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرا جائے ،سامان کی چیکنگ بھی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جائے۔ شرکاء کی رہنمائی کے لئے تبلیغی اجتماع میں پولیس ہیلپ ڈیسک بھی قائم ہے۔