ساہیوال (خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن پولیس کاجوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب چھاپہ ? سرکاری ہسپتال میں سینٹری ورکر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گورنمنٹ عبدالقیوم ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے سینٹری ور کر میتھیو امانول نے کلر ک کی ملی بھگت سے شہری احمد رضا سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 10ہزار روپے رشوت طلب کی تھی جس پر شہری نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بشارت نبی کو اطلاع کردی اور مذکورہ آفیسر کی ہدیات پر سرکل آفیسر صہیب قیصر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مارکر میتھیو امانول کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ بر آمدکرلئے۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔