سینٹری ورکر سے مبینہ رشوت طلب کرنے پر بلدیہ سپروائزر گرفتار

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ بلدیہ کے سینٹری ورکر سے مبینہ طور پر 5 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے بلدیہ سپروائزر اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سینٹری ورکر شکیل مسیح نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ سپروائزر اعجاز مبینہ طور پر 5 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے اور رقم نہ دینے پر تبادلہ کرانے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔