چک امرو(خصوصی رپورٹ)دھان کی فصل کی کٹائی کے دوران کسان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ہارویسٹر دھان کی کٹائی کر رہا تھا کہ واپڈا کی مین تاروں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ شکرگڑھ کے نواحی گا ئوں کھنڈریاں میں پیش آیا۔موقع پر جاں بحق ہونیوالے کسان کی شناخت 30 سالہ ساجد ساکن بصرہ جالا کے نام سے ہوئی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔