کراچی(آئی این پی )کراچی میں اورنگی ٹائو ن کے علاقے گلشنِ بہار میں اقصی مسجد کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اصغر ولد ساجد بلوچ دکان میں کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا