مکوآنہ(خصوصی رپورٹ)مکوآنہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زیرِ تعمیر مکان پر لینٹر ڈالنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 18 سالہ نوجوان مزدور علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک دوسرا مزدور شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے بعد اہلِ علاقہ اور دیگر مزدوروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔