زیرِ تعمیر عمارت پر کام کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

30 سالہ بابر موقع پر ہی دم توڑ گیا، مزدور گرینڈر چلا رہا تھا،لاش ہسپتال منتقل :ریسکیو حکام 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایچ اے فیز 5 کی فارمینائٹ سوسائٹی میں زیرِ تعمیر عمارت پر کام کے دوران ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مزدور گرینڈر چلا رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیااطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تاہم 30 سالہ بابر ولد صابر حسین موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید کارروائی متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔