کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

 رشید پورہ میں چھت پر کام کے دوران اخترکو کرنٹ لگا ،جانبر نہ ہوسکا
چک امرو (خصوصی رپورٹ)محلہ رشید پورہ شکرگڑھ میں چھت پر تعمیراتی کام کے دوران 55 سالہ مزدور اختر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو سینے کے دائیں جانب زخم آئے جبکہ موقع پر ہی اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔