لاہور(خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو نوٹس جاری کر دیا۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے حلقہ پی پی116 میں وزٹ اور میڈیا ٹاک کرنے پر وزیر مملکت طلال چودھری کو الیکشن ایکٹ 2017 اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا ۔ترجمان کے مطابق فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے 2 روز میں جواب طلب کر لیا جبکہ تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔