سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔منگل کو  چئف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سہیل آفریدی  کے وکیل علی بخاری کمیشن میں پیش ہونے انہوں نے کمیشن سے استدعا کی کہ ہمیں درخواست کی کاپی دے دی جائے تاکہ ہم دلائل دے سکیں