طلال چودھری کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ محفوظ کر لیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ خلاف ورزی کرے گا اور بچ جائے گا۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی‘وکیل نے کہا  طلال چودھری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی  ہے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کا مطلب ہے کہ وزیر جو مرضی کرتا رہے اسے کوئی نہ پوچھے اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مکمل اختیار رکھتا ہے اور طلال چودھری کے خلاف ویڈیو شواہد موجود ہیں۔