الیکشن کمیشن میں عطا ء تارڑ کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 کے ضمنی انتخابات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں عطا اللہ تارڑ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ان کے وکیل سجیل سواتی نے موقف اختیار کیا کہ دورے کا مقصد ذاتی تھا، انتخابی مہم چلانا نہیں تھا، وکیل کی ذاتی دعوت پر وہاں گئے تھے، متعلقہ تقریب میں امیدوار بھی موجود نہیں تھا۔