فیصل آباد(آئی این پی)ضمنی انتخابات پی پی 116فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر رانا ثنااللہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا، رانا ثنااللہ نے 20 نومبر کو انتخابی امیدوار رانا شہریار کے انتخابی جلسے میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر رانا ثنا اللہ کو(آج) ہفتہ 22 نومبر کو وضاحت کیلئے طلب کیا ہے۔