نادرا نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا آسان اور باقاعدہ طریقہ جاری کر دیا ہے۔
ہر شادی شدہ جوڑے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شادی کی رجسٹریشن یونین کونسل میں کروائیں۔
میرج سرٹیفکیٹ یا نکاح نامہ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ:
ضروری دستاویزات:
اصل نکاح نامہ
دلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی نقول
دلہا اور دلہن کے والدین کے شناختی کارڈ کی نقول
نکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیاں
عمل کا طریقہ:
رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے والا دلہا یا دلہن میں سے کوئی بھی یونین کونسل جا سکتا ہے۔وہاں موجود عملہ تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔اگر کاغذات درست ہوں تو عملہ نکاح نامے کا اندراج سسٹم میں کرے گا اور درخواست گزار کو تفصیلات کی پروف ریڈنگ کے لیے پرنٹ فراہم کرے گا۔درخواست دہندہ تفصیلات کی تصدیق کے بعد دستخط کرے گا اور فارم واپس جمع کروائے گا۔اس کے بعد یونین کونسل میرج سرٹیفکیٹ جاری کر دے گی۔
اہم بات:
یہ سہولت نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فی الحال چکوال، ننکانہ صاحب، کوئٹہ، اور کراچی شرقی میں دستیاب ہے۔