ویب ڈیسک: محکمہ انڈسٹری نے عوامی سہولت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پٹرول پمپ لگانے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیبنیٹ نے لینڈ یوز رولز میں ترامیم کی ہیں، جن کے بعد پٹرول پمپ قائم کرنے کے لیے صرف ایک الیکٹرانک پوائنٹ لگانا لازمی ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد طریقہ کار کو سہل بنانا اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔مزید برآں، ضلع کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ پٹرول پمپ لگانے کے کیسز کو فوری طور پر پراسیس کیا جائے تاکہ عوامی اور تجارتی دونوں سطحوں پر اس سہولت سے جلد فائدہ اٹھایا جا سکے۔