جڑانوالہ (آ ن لائن)پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں نمونیا کے خلاف آگاہی کا عالمی دن 18نومبر کومنایا جائیگا اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور این جی او ز کے زیراہتمام جڑانوالہ سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس،سیمینارز اور دیگر تقریبات انعقا د پذیر ہونگیں جس میں مقررین ڈاکٹرز خطاب کرکے نمونیا سے بچائوکے متعلق عوام میں شعور آگاہی فراہم کریں گے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔