پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن 16مئی کو منایا جائیگا

جہانیاں(خصوصی رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن 16مئی کو منایا جائے گا،یہ دن منانے کا مقصد سائنس، ثقافت،آرٹ، تعلیم اور پائیدار ترقی، طب، مواصلات اور توانائی جیسے شعبوں میں روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے کرہ ارض پر روشنی کے انتہائی اہم کردار کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یونیسکو روشنی کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے مستقبل میں اس کے کردار کو اجاگر کرتاہے۔