جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رحم دلی کا عالمی دن 13نومبربدھ کو منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصدلوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے اور رحم دلی کے جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے ۔عالمی یوم مہربانی ورحم دلی ہر سال13نومبر کو منایا جاتا ہے اس دن کی بنیاد عالمی تحریک برائے مہربانی نے1998ء میں ٹوکیو میں رکھی گئی۔