جہانیاں(خصوصی رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائیدار ٹرانسپورٹ کا عالمی دن(آج)26نومبر جمعرات کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحول دوست، محفوظ اور پائیدار سفری ذرائع کے فروغ کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے یہ دن ہر سال26نومبر کو منایا جاتا ہے جس کا آغازاقوام متحدہ کی ایک قرداد کے مطابق 2023ء میں ہوا تھا۔پائیدار ٹرانسپورٹ کسی بھی معاشرے کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔