جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی ہفتہ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بلڈ پریشر کی وجوہات،علامات،علاج و پرہیز اور اس کے تدارک کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ایک لاکھ افراد بلڈ پریشر کے مرض کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔پاکستان بھر میں دو کروڑ سے زائد افراد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیںجبکہ مرض کی شرح پھیلائو میںتیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔