دونوں ممالک نے تقریب میں اہم معدنیات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سے متعلق نئے سمجھوتوں پر بھی دستخط کردئیے
اب یہ ممالک ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے ترقی کی طرف بڑھیں گے اور امریکہ سے شراکت داری کرینگے :امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں جمہوریہ کانگو اور روانڈا کے صدور نے واشنگٹن میں امن معاہدے پر دستخط کر دییء، ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے صدر فیلکس تشیسکیدی اور روانڈا کے صدر پال کاگامے کو ڈونلڈ جے۔ ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں جمع کیا، جہاں دونوں رہنمائو ں نے دستخط کئے۔صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران کہا، ہم ایک ایسی جنگ ختم کر رہے ہیں جو دہائیوں سے جاری تھی۔ اب یہ ممالک ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے ترقی کی طرف بڑھیں گے اور امریکا کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کریں گے۔