ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن میں ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی جانب سے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا شہریوں اور پولیس اہلکاران کے مسائل خود سن رہے ہیں اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کر رہے ہیں۔اس موقع پر ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ کھلی کچہری میں نہ صرف عوام الناس بلکہ پولیس اہلکاران کے مسائل بھی سنے جا رہے ہیں تاکہ ادارے کے اندرونی معاملات کو بھی بہتر بنایا جا سکے کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا ہیشہریوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے درپیش مسائل کا حل اور ان کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ہر وقت موجود ہے۔شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے ان کے مسائل کے فوری اور منصفانہ حل میں مدد ملے گی۔