ایک اورشہید پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر فراہم

لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد طارق کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔