شہید پولیس اہلکار کی فیملی کو 1کروڑ35لاکھ روپے مالیت کا گھر دیدیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ترجما ن پنجاب پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل انضمام الحق کے اہل خانہ کو 1کروڑ 35لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا گیا، اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق سیالکوٹ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا، کانسٹیبل انضمام الحق نے 2023 میں دوران ریڈ جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔