کوشش ہے گھر گھر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کریں: شزہ فاطمہ

 آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے میں یو ایس ایف کا کلیدی کردار ہے
 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے  سمارٹ فونز فار آل پالیسی آخری مراحل میں ہے، وزارت آئی ٹی خواتین کو ہرسطح پر سپورٹ کرتی ہے،برابری کا ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ جمعرات کویو ایس ایف کے زیر اہتمام آئی سی ٹی خواتین کے عالمی دن پر گرلز ان آئی سی ٹی فار انکلوسیو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا  آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے میں یو ایس ایف کا کلیدی کردارادا کر رہا ہے، 161 منصوبے، 4،400 موبائل ٹاورز، 17 ہزار 200کلومیٹرآپٹیکل فائبر کے ذریعے37 ملین افراد کو ڈیجیٹل سروسز فراہم کی گئیں،اس سال وزیر اعظم نے یو ایس ایف کو 23 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے۔