لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کا پولیس شہداکے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا،شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کے اہل خانہ کو 1کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رحیم یار خان کے علاقہ عزیز آباد میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا، شہید کانسٹیبل امتیاز احمد نے 2024 میں ناکہ پر دوران ڈیوٹی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔