منافع خوری پر ایک ہزار 746 افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ دو ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق صوبے بھر میں ناجائز منافع خوری، اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہزار 746 افراد کو گرفتار، 209 دکانیں اور گودام سیل جبکہ تقریباً تین کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق صوبے بھر میں 1,635 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 لاکھ 30 ہزار 918 مقامات پر انسپکشنز کیں۔