جعلی ڈرنکس،مومن پورہ میں 300لٹر تیار محلول تلف

لاہور ( کرائم رپورٹر )رمضان المبارک میں سپلائی کیلئے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس پکڑی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مومن پورہ میں گرینڈ آپریشن کے دوران300لٹر تیار محلول تلف کرکے مقدمہ درج کر ا دیا ۔ترجمان کے مطابق موٹر، مکسر، فلنگ مشینیں، ڈھکن اور کریٹ ضبط کر لیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا یونٹ میں مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھیں۔