قاسم اور تسلیم دونوں ملزمان ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، مقابلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ دو ملزمان مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ سی سی ڈی کی جانب سے کیا گیا،مبینہ مقابلہ میں مارے گئے ملزمان کی شناخت قاسم اور تسلیم کے نام سے ہوئی دونوں ملزمان ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان مبینہ مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئیسی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی