ثناء اللہ اور اکرام نند ،بھاوج کیساتھ گینگ ریپ کے واقعے میں ملوث تھے
سرگودھا( بیورو رپورٹ)سرگودھا گاؤں 44 جنوبی کے قریب پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو ڈاکو ثنا اللہ اور اکرام اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ملزمان نے تھانہ کڑانہ کے ایس ایچ او کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی۔ ڈی ایس پی صدر قیصر عباس گجر ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید کی شاندار حکمت عملی کے باعث چاروں ملزمان کو گاؤں 44 جنوبی کنوں کے باغ میں گھیر لیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں نے اپنے ہی دو ڈاکوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا دونوں ڈاکو چند روز قبل نند بھابھی کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعے میں ملوث تھے ۔