ثقافت کے لحاظ سے پاکستان تاریخی ورثے کا حامل ہے: عبدالعلیم خان

 کلچرل ڈائیلاگ سے ہی پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات، قازان فورم میں شرکت
 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ثقافت کے لحاظ سے پاکستان تاریخی ورثے کا حامل ہے۔ کلچرل ڈائیلاگ سے ہی پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے قازان فورم میں شرکت کیں۔ تاتارستان کے دارالحکومت میں دو روزہ قازان فورم میں او آئی سی ممالک کے مابین کلچرل ڈائیلاگ کے دوران وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے خطاب کیا۔فورم سے خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ثقافت میں تاریخی اور مذہبی اعتبار سے پاکستان وسطی ایشیا سے وابستہ ہے۔ روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے ثقافتی تبادلوں کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔ ثقافت کے لحاظ سے پاکستان تاریخی ورثے کا حامل ہے۔ کلچرل ڈائیلاگ سے ہی پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کثیر الجہتی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے پر زور دیا۔ کہا کلچرل ڈائیلاگ پر روس کے کردار کو سراہتے ہیں۔ کلچرل ڈائیلاگ سے ہی پر امن دنیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے ثقافتی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔