ایشیا کا خطہ سٹریٹیجک لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل : نفیس زکریا

 پاکستان اور انڈیا کی صورت میں بڑے انسانی وسائل دستیاب ہیں
  امریکہ نے انڈیا کو چین کے مقابلے میں اٹھانے کی کوشش کی :سابق سفارت کار
اسلام آباد(آئی این پی )سابق سفارت کار نفیس زکریا  نے کہا ہے کہ  ایشیا کا خطہ سٹریٹیجک لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے، یورپی یونین اور امریکہ کے بعد ایشیا کا خطہ اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں روس اور چین جیسی بڑی طاقتیں موجود ہیں۔ جبکہ پاکستان اور انڈیا کی صورت میں بڑے انسانی وسائل دستیاب ہیں۔ایک انٹرویومیںچینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے   سابق سفارتکار نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اس خطے میں ترقی کا عمل سست روی کا شکار رہے اور اس کے  لئے  انہوں نے کئی ایک حربے استعمال کیے۔امریکہ نے انڈیا کو چین کے مقابلے میں اٹھانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں کئی ایک مہمات کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ امریکہ اور یورپ میں کبھی ایشیا بیلنسنگ کواڈ انڈو پیسیفک جیسے پلیٹ فارمز تشکیل دئیے تاکہ انڈیا کو چین کے مقابلے میں کھڑا کیا جا سکے۔