باجوڑ: قبائل کے 2گروپوں میں31سال بعد صلح ہوگئی

 پشاور (آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں میں31سال بعد صلح ہوگئی۔تفصیل کے مطابق باجوڑمیں ماموند عمر خیل قبائل کے دوگروپوں خڑی خیل اور المازے میں31سال پہلے متنازع زمین پر مسلح تصادم شروع ہوا تھا جس میں اب تک 71افراد قتل اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے ۔انتظامیہ کی کوششوں سے ا ب فریقین میں صلح ہوئی جس کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر،ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول حکام اور فریقین بھی شریک ہوئے۔قبائلی تنازع کے حل ہونے کے بعد فریقین ایک دوسرے سے گلے ملے اورمبارک باد دی اور علاقے میں جشن منایا گیا۔