2گروپوں میں تصادم ، خواتین سمیت 12افرادزخمی

ہارون آباد (خصوصی رپورٹ) نواحی علاقہ میں 2گروپوں میں تصادم کے دوران خواتین سمیت 12افرادزخمی ہوگئے،پکا قاضی والا میں نامعلوم وجوہات کی پر دو گروپوں میں لڑائی ہوگئی ،جس میں کلہاڑیاں اورڈنڈے چل گئے، علاقہ میدان جنگ بن گیا، سیف اللہ سمیت تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا، تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔