رجب بٹ کے گھر فائرنگ، ٹک ٹاکرز میں صلح ہوگئی

پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے ڈر سے آن لائن معافی تلافی کر لی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات اور چھاپوں کے بعد ٹک ٹاکر گروپ بکھلا گیا۔ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس اور سی سی ڈی نے چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ نے گھر پر فائرنگ کرنے والے ٹک ٹاکر شانی ٹائیگر سے آن لائن صلح کر لی۔ مسٹر پتلو کی میزبانی میں ہونے والی صلح میں شہزاد بھٹی، فرخ کھوکھر و دیگر افراد موجود تھے۔ رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی تفتیش کے دوران پولیس حقائق تک پہنچ گئی، جس کے بعد گرفتاریوں کے ڈر اور پولیس چھاپوں سے خوفزدہ ہو کر ٹک ٹاکرز میں صلح کی کوششیں شروع ہوئیں۔ پولیس کے مطابق چوہنگ پولیس اور سی ٹی ڈی نے ٹک ٹاکرز کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد سی سی ڈی اور پولیس نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔