ایران کے سینئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ تجاویز دو ثالثی ممالک کی جانب سے ایران کو بھیجی گئی تھیں تاکہ موجودہ کشیدگی میں امن کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔خامنہ ای نے خارجہ پالیسی کے ایک اجلاس میں واضح کیا کہ "اب یہ وقت امن کا نہیں، بلکہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔"ایرانی عہدیدار کے مطابق سپریم لیڈر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔سینئر عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی میں کسی قسم کی نرم رویہ اختیار کرنے کے بجائے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔اس فیصلے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں اور عالمی سطح پر ایران اور امریکا کے تعلقات پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔