ایران بحران: سپریم لیڈر خامنہ ای نے بدترین حالات میں ماسکو کے لیے پلان بی تیار کر لیا

ایران بحران: سپریم لیڈر خامنہ ای نے بدترین حالات میں ماسکو کے لیے پلان بی تیار کر لیا

ایران: حکومت مخالف احتجاج اور ممکنہ حملے کے خوف میں خامنہ ای نے ماسکو کے لیے پلان بی تیار کر لیا.

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ملک میں بڑھتے ہوئے حکومت مخالف مظاہروں اور امریکا و اسرائیل کی ممکنہ فوجی کارروائی کے پیش نظر ایک ایمرجنسی پلان تیار کر لیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شدید صورت حال میں خامنہ ای اپنے قریبی حلقے، اہل خانہ اور بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ایران چھوڑ کر ماسکو جا سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران سے ممکنہ انخلا کے راستوں کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے، جبکہ محفوظ انخلا کے لیے بیرونِ ملک جائیدادیں، نقد رقم اور اثاثے بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایران میں خراب معیشت، مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی، امریکی پابندیاں اور بدانتظامی نے عوامی غصے کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث سیکیورٹی فورسز بھی دباؤ میں ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مظاہرین کی حمایت اور فوجی مداخلت کی دھمکی، اور اسرائیلی حکام کے بیانات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس نہ معیشت سنبھالنے کی کوئی واضح حکمت عملی ہے اور نہ جوہری پروگرام پر ایسا سمجھوتہ ہے جو امریکا یا اسرائیل کو مطمئن کر سکے، جس سے بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔