ایران نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کو مسترد کر دیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای، آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے، نئے سپریم لیڈر منتخب ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے ا اجلاس جاری ہے اور پاسدارانِ انقلاب نے بتایا ہے کہ انتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو امام رضا احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا، اور تدفین سے قبل یادگاری تقریب منعقد کی جائے گی۔ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق تدفین کی مکمل تفصیلات باضابطہ منظوری کے بعد عوام کے لیے جاری کی جائیں گی۔