باجوڑ: عنایت کلے بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ناوگئی بازار کے صدر اسماعیل زرگر اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔