جنگ کا فیصلہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ میدانِ جنگ میں ہوتا ہے:ترجمان پاسدارانِ انقلاب

جنگ کا فیصلہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ میدانِ جنگ میں ہوتا ہے:ترجمان پاسدارانِ انقلاب

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ جنگوں کا فیصلہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ حقیقی میدانِ جنگ میں ہوتا ہے۔

انہوں نے امریکی آپریشن کے نام پر بھی طنزیہ تنقید کی اور کہا کہ اسے "ایپک فیوری" کے بجائے "ایپک فیئر" کہا جانا چاہیے۔اسی سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ خطے میں سلامتی پائیدار ہونی چاہیے اور اسے بیرونی قوتیں مسلط نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلامی ممالک مل کر معاشی اور سیکیورٹی سطح پر نیا علاقائی نظام قائم کریں اور امریکی افواج کو خطے سے نکل جانا چاہیے۔قالیباف نے مزید کہا کہ دشمن ایران پر اپنا منصوبہ تھوپنے میں ناکام رہا اور ایران نے اپنے طے شدہ منصوبوں پر کامیابی سے عمل کیا۔