عالمی میڈیا نے ایران جنگ میں ٹرمپ کی شکست کا اعتراف کیا: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

عالمی میڈیا نے ایران جنگ میں ٹرمپ کی شکست کا اعتراف کیا: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی میڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست تسلیم کرلی ہے۔

آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کا میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق عالمی میڈیا میں ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی شکست اور مبینہ طور پر امریکا کے اپنے ہی بنائے ہوئے جال میں پھنسنے کی بات کی جا رہی ہے۔آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ مؤقف بھی سامنے آ رہا ہے کہ حالیہ معاہدے زمینی حقائق اور ایران کی مذاکراتی طاقت کے سامنے امریکی دباؤ کی ناکامی کی عکاسی کرتے ہیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فوجی اور میڈیا آپریشنز کے باوجود اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔آئی آر جی سی نے حالیہ معاہدوں کو ایران کی عسکری صلاحیت اور مذاکراتی پوزیشن کے تناظر میں امریکی ناکامی قرار دیا ہے۔