ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید

ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نائینی 2024ء سے IRGC کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے تھے اور خطے میں اہم دفاعی اور عسکری بیانیہ پیش کرتے تھے۔اب تک اسرائیل کی جانب سے اس حملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔یہ واقعہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان موجود جیوپولیٹیکل تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔