3سمگلر گرفتار، 10لاکھ مالیتی 10کلو منشیات بر آمد

بوریوالا (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر بوریوالا پولیس نیبین الاضلاعی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو منشیات برآمد، 3 منشیات کے سوداگر گرفتار کرلئے گئے۔ کارروائی کے دوران ملزموں طالب حسین کھرل سکنہ حویلی لکھا، عبدالحمید ڈوگر سکنہ احاطہ شاہ نواز اور محمد حیات غفاری سکنہ آفاق خان چوک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7200 گرام چرس اور 2400 گرام افیون برآمد کی گئی جو مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال ہنڈا سٹی کار کو بھی قبضہ میں لے لیا جس کے ذریعے منشیات سپلائی کی جا رہی تھی۔